the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
*شحیم خان (اردوٹائمز)
وزیر اعظم نریندر مودی نے اسی سال دو اکتوبر کو سوچھ بھارت(صاف ستھرا ہندستان) مہم کا آغاز کیا تھا۔اس مہم کو ایسی مقبولیت حاصل ہوہی ہے کہ مرکزی اور ریاستی وزراء کے علاوہ ہرکس وناکس ملک کے کونے کونے میں جھاڑو لگاتا نظر آنے لگا ہے ۔ یہ ایک اچھی علامت ہے اس سے لوگوں میں اپنے گردوپیش میں صفائی کے تئیں بیداری بڑھتی جارہی ہے ۔ لہذا مودی کی نظروں میں آنے کے لئے سیاسی اور غیر سیاسی لیڈروں میں جھاڑو لگاتے ہوئے تصویریں کھنچوانے کی ہوڈمچی ہوئی ہے ۔ جسے دیکھو ہاتھ میں جھاڑو لے کر فوٹو اوپ کرارہا ہے ۔ایسے میں دہلی بی جے پی کے صدر کیونکر پیچھے رہ سکتے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق انہیں تصویریں کھنچوانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے پہلے کوڑا پھیلایا گیا اور اس کے بعد انہوں نے جھاڑو لگاکر اس کو صاف کیا ۔لیکن ان کی اس نقلی صاف صفائی کی پول کسی طرح کھل گئی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز میڈیا میں پورے دن کچھ تصاویر دکھائی جاتی رہیں جن میں دہلی میں اسلامی کلچرل سینٹر کے باہر ایک شخص کوڑا ڈال رہا تھا۔ ساتھ میں دکھائی جا رہی دوسری تصویر میں اسی کوڑے کو بعد میں بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش اپادھیائے جھاڑو سے صاف کر رہے تھے۔ستیش اپادھیائے کے ساتھ عام آدمی پارٹی کی سابق رہنما شاذیہ علمی اور اسلامی کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی بھی جھاڑو لگاتے نظر آ رہے تھے۔صفائی کی یہ تصویر اسلامی کلچرل سینٹر نے بدھ کو ٹویٹ کی تھیں۔تصویر سامنے آتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے ستیش اپادھیائے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے وزیر اعظم نریندر مودی کے حفظان صحت مہم کے تئیں سنجیدہ نہ ہونے کے طور پر بھی پیش کیا گیا۔اس معاملے میں جب میڈیا نے ستیش اپادھیائے سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ وہ اسلامی سینٹر کا پروگرام تھا اس لیے اس میں پہلے کیا ہوا یہ انہیں معلوم نہیں۔اس پروگرام میں 200 سے 250 لوگ شریک تھے۔ وہیں شاذیہ علمی نے ٹویٹ کیا ’انڈیا اسلامک سینٹر نے کئی اور لوگوں کے ساتھ مجھے بھی کل صفائی مہم



کے لیے مدعو کیا تھا۔ میں اس پروگرام میں بطور مہمان شامل ہوئی تھی۔‘شاذیہ علمی کی وضاحت اور صفائی سے قطع نظر دیکھنے والوں کو صاف نظر آرہا ہے کہ وہ بی جے پیکی طرف پینگیں بڑھا رہی ہیں ۔
بہرحال ہم بات کررہے تھے بی جے پی لیڈر کی ،جن کے جھاڑو لگانے سے قبل کوڑاپھیلایا گیاتھا ۔دہلی بی جے پی کے صدر پر ہی کیا موقوف ، بی جے پی کی توپ، آر ایس ایس پرچارک، گجرات کے سابق وزیر اعلی اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی، ابھی لوک سبھا انتخابات سے قبل’ کالے دھن ‘کا ایسا کوڑا پھیلا رکھا تھا کہ الامان والحفیظ ۔۔۔ ان سے بھی پہلے انا کے احتجاج کے وقت سے بابا رام دیو نے ممالک غیر میں ہندوستانیوں کے چھپائے ہوئے کالے دھن کا ٹھیکرا اس وقت کی یو پی اے سرکار کے سر پھوڑا تھا ۔ اسی کو بی جے پی نے لپک لیا تھا اور شریمان نریندر بھائی مودی نے لوک سبھا چناو کی مہمات کے دوران اس کے ایسے ایسے افسانے عام کئے تھے کہ لوگ پوری طرح ان کے جھانسے میں آگئے ۔ بی جے پی کے سورما نریندر مودی نے عوام کوبتایا تھا کہ وہ سوئزرلینڈ اور دیگر ملکوں میں دبے ہوئے لاکھوں کروڑ کے کالے دھن کو واپس لائیں گے تو ملک کے ہر شہری کے کھاتے میں پانچ سے پندرہ لاکھ روپے آجائیں گے ۔انہوں نے کالے دھن کو سو دنوں میں واپس لانے کے بلند بانگ دعوے بھی کئے تھے لیکن مئی ۴۱۰۲ء میں مرکز میں اقتدار پر قابض ہوتے ہی ان کے سر بدلنے لگے ۔ مودی سرکار نے ودیشوں میں کالادھن دباکر رکھنے والوں کے نام ظاہر کرنے کے سوال پر عدالت میں بھی کم وبیش وہی موقف اختیار کیا جو سابقہ یوپی اے سرکار کاتھا ۔ اس کے علاوہ بی جے پی سو دنوں میں کالادھن واپس لانے کے وعدے پر نہ صرف چپی سادھ لی ،بلکہ اب تو ایک طرح سے اس سے دستبردار ہوتی نظر آرہی ہے۔ورنہ کالے دھن کی گندھ پھیلانے کے بعد، بی جے پی لیڈران اور خاص طور پر مودی یہ کہہ کر اس پر جھاڑو نہ پھیرتے کہ غیر ممالک میں ہندستانیوں نے جو کالا دھن چھپارکھا ہے وہ سو روپے ہے ،ہزار ہے، یا لاکھ ہے اس کا پتہ سرکار کو نہیں ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.